رکشے سے تصادم میں نوجوان جاں بحق، ایک زخمی
رکشے سے تصادم میں نوجوان جاں بحق، ایک زخمیمیانی سے پکھووال روڈ پر موٹر سائیکلوں کی ریس کے دوران حادثہ ہو گیا
میانی (نامہ نگار )میانی سے پکھووال روڈ پر موٹر سائیکلوں کی ریس ایک نوجوان کی جان لے گئی، جہاں رکشے سے خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔میانی سے پکھووال روڈ پر رکھا والہ کے اہے تھے کہ اس دوران ایک تیز رفتار موٹر سائیکل بے قابو ہو کر مخالف سمت سے آنے والے رکشے سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار محمد کاشف اور رکشہ ڈرائیور محمد حماد شدید زخمی ہو گئے ۔اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا۔ تاہم محمد کاشف ولد محمد ارشد سکنہ ملنگی والا چوک میانی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی، جبکہ مقامی حلقوں نے نوجوانوں میں تیز رفتاری اور ریسنگ کے بڑھتے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے والدین سے بچوں پر کڑی نظر رکھنے اور پولیس سے ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔