ہرنولی پولیس کی کارروائی،مرغوں کی لڑائی پر 6 جواری گرفتار
کندیاں (نمائندہ دنیا)ہرنولی پولیس کی کارروائی، مرغوں کی لڑائی پر 06 جواری گرفتار، وٹک رقم 30200 روپے اور 03 اصیل مرغ، 03 موٹر سائیکل، 03 موبائل فون برآمد۔
مقدمہ درج ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ہرنولی انسپکٹر اور انکی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر اصیل مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والوں پر ریڈ کرکے 06 جواری سبطین، عبدالحمید، افضل، اسلم، خورشید، وسیم کو گرفتار کرکے تھانہ ہرنولی میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔