سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی،متعدد ہوٹلز سیل

سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی،متعدد ہوٹلز سیل

سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی،متعدد ہوٹلز سیل مقررہ وقت کے بعد کسی بھی قسم کی سروس کی اجازت نہیں ہو گی

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چودھری کی ہدایات پر شہر میں سمارٹ لاک ڈاؤن اور حکومتی اوقات کار پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا احمد شیر گوندل نے مختلف فوڈ آؤٹ لیٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقررہ وقت کے بعد سروس فراہم کرنے اور ان ڈور ڈائننگ جاری رکھنے پر متعدد ہوٹلز کو سیل کر دیا۔کارروائی کے دوران عمر خیام، NY 212، وائٹ کیسل اور اوریزا کیفے کو رات 10 بجے کے بعد کھلا رکھنے اور ان ڈور سٹنگ جاری رکھنے پر سیل کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ حکومتی احکامات کے مطابق مقررہ وقت کے بعد کسی بھی قسم کی سروس اور بالخصوص ان ڈور ڈائننگ کی ہرگز اجازت نہیں ہے ، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔انہوں نے خبردار کیا کہ ان ڈور ڈائننگ یا مقررہ وقت کے بعد کاروبار جاری رکھنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی۔انہوں نے شہریوں اور تاجروں سے اپیل کی کہ وہ حکومتی ہدایات پر مکمل عمل کریں تاکہ توانائی کی بچت اور نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں