بھیرہ شہر کی تاریخی عمارات کی بحالی کا کام تیز کرنے کی ہدایت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے بھیرہ شہر کی تاریخی عمارات کا دورہ کیا اور ان کی اصل حالت میں بحالی کے لیے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر متعلقہ افسران نے مختلف منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر اے ڈی سی جی رانا محمد ابوبکر اور اسسٹنٹ کمشنر بھی ہمراہ تھے ۔