دوئم کلاس کے 8 سالہ بچے کے اغواء کی کوشش

دوئم کلاس کے 8 سالہ  بچے کے اغواء کی کوشش

سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی کے نواحی گاؤں میں دوئم کلاس کے آٹھ سالہ بچے کے اغواء کی کوشش کو محلے کے بچوں نے شور شرابہ کر کے ناکام بنا دیا بتایا گیا ہے۔۔۔۔

 کہ سلانوالی کے نواحی چک نمبر 131جنوبی کے رہائشی محمد افضل کا آٹھ سالہ بچہ محمد صائم جو کہ مقامی نجی سکول میں زیر تعلیم ہے بچہ سکول سے چھٹی پر گھر پہنچا تو گھر کو تالا لگا ہوا تھا اور گھر کے مکین والدہ وغیرہ ضروری کام سے پڑوس میں گئے ہوئے تھے گھر کے گیٹ پر بسکٹ کا پیکٹ پڑا دیکھ کر بچے نے بسکٹ اٹھا کر کھائے تو بچہ بے ہوش ہو کر گھر کے گیٹ پر گر پڑا اسی اثناء میں ایک نامعلوم خاتون آئی اور بچے کے ہاتھ پاؤں باندھ دیے اور اغواء سے پہلے ہی محلے کے بچوں نے دیکھ کر شور واویلا کیا تو نامعلوم خاتون بھاگ گئی اور محلے والوں نے رسیاں کھول کر بچے کو آزاد کرایا اور بچے کو والدین کے سپرد کیا تاحال فرار ہونے والی خاتون کا کوئی علم نہ ہو سکا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں