مختلف تھانوں میں تعینات ایس ایچ اوز کے تبادلے
کندیاں(نمائندہ دنیا ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی محمد وقار عظیم کھرل نے گزشتہ رات ضلع بھر کے مختلف تھانوں میں تعینات ایس ایچ اوز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کندیاں وسیم اکبر خان کو تبدیل کر کے تھانہ کمر مشانی تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ تھانہ عیسیٰ خیل کے ایس ایچ او خرم شہزاد کو ایس ایچ او تھانہ کندیاں مقرر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ تبادلے محکمانہ امور میں بہتری اور کارکردگی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کیے گئے ہیں