خریداری کے بہانے دکان میں آیا ملزم موبائل فون چرا کر لے گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خریداری کے بہانے دکان میں آیا ملزم موبائل فون لے اڑا۔تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے میں میں زاہد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔
وہ اپنی دکان پر موجود تھا کہ اس دوران نامعلوم ملزم خریداری کے بہانے اس کی دکان میں داخل ہوا اور اسے باتوں میں الجھاتے ہوئے موبائل فون اٹھا کر لے گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔