امانت رکھوائی گئی لاکھوں روپے مالیت کی رقم ہضم

 امانت رکھوائی گئی لاکھوں  روپے مالیت کی رقم ہضم

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)قریبی تعلقات میں امانت رکھوائی گئی لاکھوں روپے مالیت کی رقم ہضم کر لی گئی۔

تھانہ منصور آباد کے علاقے میں طارق نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے اس سے قریبی اور کاروباری تعلقات کی بناء پر 12 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی رقم بطور امانت حاصل کی۔ لیکن مقرر کردہ وقت پر واپس کرنے کی بجائے مبینہ طور پر خرد برد کرلی گئی۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں