سیاستدانوں کو حکمران طاقت کے زور پر کچل رہے ہیں ‘راؤ طاہر مشرف

 سیاستدانوں کو حکمران طاقت کے  زور پر کچل رہے ہیں ‘راؤ طاہر مشرف

بھلوال(نمائندہ دنیا) سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی راؤ طاہر مشرف نے کہا ہے کہ دکانیں رات آٹھ بجے بند کرو یا 10بجے اس سے فرق نہیں پڑتا اصل فرق کاروباری سرگرمیوں کے فروغ سے پڑتا ہے۔

 جس پر حکومت توجہ دینے کیلئے تیار نظر نہیں آرہی اور ان کی تمام تر جدوجہد مخالفین کو کچلنے پر لگی ہے جس کا خمیازہ پوری قوم کو بھگتنا پڑے گا۔ راؤ طاہر مشرف نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی اور کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں سیاست دانوں کو حکمران طاقت کے زور پر کچل رہے ہیں جبکہ کاروباری سرگرمیوں کو مختلف قسم کے ٹیکس لگا کر ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان حالات میں پاکستان ترقی کیسے کرے گا۔ پنجاب بھر میں دیکھا جا رہا ہے کہ ایسے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں جیسے امریکہ کا بجٹ پنجاب کے پاس آگیا ہو یہ تمام اخراجات قوم کو ہی برداشت کرنا پڑیں گے حکمرانوں نے تو اپنی واہ واہ کے لیے ایسے ایسے منصوبے شروع کر دیے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں