آر پی او سرگودھا ریجن کی ڈی پی او میانوالی کے ہمراہ تھانہ واں بھچراں میں کھلی کچہری

آر پی او سرگودھا ریجن کی  ڈی پی او میانوالی کے ہمراہ  تھانہ واں بھچراں میں کھلی کچہری

واں بھچراں (نمائندہ دنیا)آر پی او سرگودھا ریجن کی ڈی پی او میانوالی کے ہمراہ تھانہ واں بھچراں میں کھلی کچہری۔شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے ۔

گزشتہ روز انصاف آپ کی دہلیز پر ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا محمد شہزاد آصف خان نے ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کے ہمراہ تھانہ واں بھچراں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے مسائل براہِ راست آر پی او سرگودھا کے سامنے پیش کیے ۔ اس موقع پر آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے شہریوں کے مسائل کو غور سے سنا اور ان کے فوری حل کیلئے موقع پر ہی متعلقہ پولیس افسران کو واضح ہدایات جاری کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں