ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کانسپل کمیٹی خوشاب ودیگر ایریاز کا اچانک دورہ

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کانسپل کمیٹی  خوشاب ودیگر ایریاز کا اچانک دورہ

قائدآباد(نمائندہ دنیا)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غزالہ کنول ایم ڈی ستھرا پنجاب نے میونسپل کمیٹی خوشاب ودیگر ایریاز کا اچانک دورہ کیا۔

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب غزالہ کنول جو حال ہی میں ستھرا پنجاب ایجنسی خوشاب کی منیجنگ ڈائریکٹر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) تعینات ہوئی ہیں دورے کے دوران انہوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران ان کے ہمراہ ستھرا پنجاب / ایس جی ڈبلیو ایم سی ٹیم کے تحصیل منیجر ارسلان عمر گوندل بھی موجود تھے ۔ دورے کے دوران زمینی سطح پر کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور صفائی کے انتظامات کا معائنہ کیا ۔ خوشاب بھر میں صفائی مہم مؤثر انداز میں جاری ہے ۔ایم ڈی سُتھرا پنجاب غزالہ کنول نے ایم سی خوشاب کے مختلف علاقوں کا تفصیلی معائنہ کیا، ویسٹ مینجمنٹ کے نظام کا جائزہ لیا اور عملے سے ملاقات کر کے ان کی کارکردگی اور ذمہ داری کا اندازہ لگایا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں