سکول سیفٹی کے موضوع پر ایک جامع اور عملی تربیتی سیشن کا انعقاد

 سکول سیفٹی کے موضوع پر ایک  جامع اور عملی تربیتی سیشن کا انعقاد

کندیاں(نمائندہ دنیا ) علی انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز میں ریسکیو 1122کے زیر اہتمام بیسک لائف سپورٹ (BLS) اور سکول سیفٹی کے موضوع پر ایک جامع اور عملی تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

 اس تربیت کا مقصد طلبہ اور تدریسی عملے کو ہنگامی حالات میں بروقت اور مؤثر ردعمل دینے کے قابل بنانا تھاتربیتی سیشن میں ریسکیو 1122 کی ماہر ٹیم نے شرکت کی، جس میں اسٹیشن کوآرڈینیٹر و انچارج کمیونٹی سیفٹی ونگ سمیع اللہ خان، کمیونٹی انسٹرکٹر نور حسین اور کمیونٹی انسٹرکٹر انور رزاق شامل تھے ۔ ماہرین نے پیشہ ورانہ انداز میں طلبہ کو ابتدائی طبی امداد، ایمرجنسی رسپانس اور حفاظتی اقدامات سے آگاہ کیاٹریننگ کے دوران شرکاء کو سی پی آر (CPR)خون بہنے کی صورت میں فوری کنٹرول، زخموں کی ابتدائی دیکھ بھال، اور فائر سیفٹی کے اصولوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں