تخلیق پبلیکیشن لاہور کے زیر اہتمام ہوٹل میں شاندار تقریب

تخلیق پبلیکیشن لاہور کے  زیر اہتمام ہوٹل میں شاندار تقریب

کندیاں(نمائندہ دنیا)تخلیق پبلیکیشن لاہور کے زیرِ اہتمام نجی ہوٹل میں ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا

جس میں ضلع بھر سے پیف پارٹنرز اور سکول اونرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کی میزبانی معروف ماہرِ تعلیم عبد الروف کشمیری اور پرنسپل شاہین پبلک ہائی سکول چک نمبر 2 ڈی بی ملک اللہ یار نے مشترکہ طور پر کی جبکہ تخلیق پبلیکیشن لاہور کے سی ای او محمد اشرف مہمانِ خصوصی تھے۔تقریب میں تقریباً 50 سے زائد تعلیمی اداروں کے سربراہان اور پیف پارٹنرز نے شرکت کی اس موقع پر شرکاء کو ایک دوسرے سے ملاقات اور تعلیمی میدان میں تجربات کے تبادلے کا موقع بھی ملا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں