نوسر باز دوکاندار کو بے وقوف بنا کر اس کا قیمتی موبائل لے اڑا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) نامعلوم نوسر باز دوکاندار کو بے وقوف بنا کر اس کا قیمتی موبائل لے اڑا بتایا جاتا ہے کہ۔۔۔
اسلام پورہ بھلوال کے منٹھار خان کی دوکان پر ایک نامعلوم شخص نے گھڑیاں خریدنے کی خواہش ظاہر کی اور دوکاندارسے کہا کہ آپ کچھ گھڑیوں کی تصاویر بنا کر دیں تاکہ گھر والوں کو دکھا کر اوکے کر سکوں، دوکاندار جب تصاویر بنانے لگا تو اس دوران ملزم نے اس کا قیمتی موبائل غائب کر دیا اور رفوچکر ہو گیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔