کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر شہری کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔تھانہ رضا آباد کے علاقے چکی چوک میں پولیس نے سرچ آپریشنز کے دوران مختلف گھروں کو چیک کیا۔
اس دوران شہری کو کرائے کے گھر میں رہائش پذیر پایا گیا۔ لیکن اس کی جانب سے متعلقہ تھانے میں اندراج نہ کروایا گیا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔