انسداد ڈینگی فیلڈ ٹیموں کوگھروں کی سرویلنس کے نظام کو موثر بنانیکی ضرورت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سی ای ا و ہیلتھ اتھارٹی نے انسداد ڈینگی فیلڈ ٹیموں کوگھروں کی سرویلنس کے نظام کو مزید موثر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اچانک معائنہ کے دوران نقائص سامنے آنے پر متعلقہ ٹیمو ں کے خلاف سخت تادیبی ایکشن لیا جائے گا۔
ڈینگی فیلڈ ٹیموں کی تمام ذرائع سے سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور وہ خود بھی موقع پر جا کرٹیموں کی کارکردگی کاجائزہ لے رہے ہیں ۔ ڈینگی لاروا ملنے پر سخت ایکشن لیا جائے گا،سی ای او ہیلتھ نے فیلڈ ٹیموں کو تمام مشتبہ مقامات کاتفصیلی سروے کرنے او رروزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔