سرکاری افسران کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے تجاویز طلب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی جانب سے سرگودھاسمیت دیگر اضلاع میں عوامی خدمت کے سرکاری محکموں کے افسران کی کارکردگی مزید بہتر بنانے اور شکایات کو جلد از جلد نمٹانے کیلئے تجاویز طلب کر لی گئیں۔
ذرائع کے مطابق اس ضمن میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب نے ضلعی سربراہان کو ترجیح بنیادوں پر مکمل تقابلی جائزہ لے کر مشکلات کی نشاندہی کے ساتھ ساتھ اپنی تجاویز ارسال کریں،ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے یہ اقدام امپروومنٹ آف سروس ڈلیوری ان ڈسٹرکٹ پروگرام کے تحت اٹھایا ہے ۔