دوکان میں شہری پر تشدد اور توڑ پھوڑ کے واقعہ پر ڈی پی او سرگودھا کا نوٹس

دوکان میں شہری پر تشدد اور توڑ پھوڑ  کے واقعہ پر ڈی پی او سرگودھا کا نوٹس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بھلوال سٹی کی حدود میں واقع دوکان میں شہری پر تشدد اور توڑ پھوڑ کے واقعہ پر ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او بھلوال سے رپورٹ طلب کرلی ۔

جبکہ بھلوال سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر تے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار لیا اوران کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اس موقع پر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کیلئے ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں