موجودہ عالمی حالات میں مذاکرات ہی مسائل کا واحد حل ،میاں اکرام الحق

موجودہ عالمی حالات میں مذاکرات ہی  مسائل کا واحد حل ،میاں اکرام الحق

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ایم پی اے میاں اکرام الحق نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی حالات میں مذاکرات ہی مسائل کا واحد حل ہیں اور پاکستان نے ہمیشہ بات چیت اور مفاہمت کی پالیسی کو ترجیح دی ہے ۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ مذاکرات کامیاب ہوں گے اور اس کے مثبت اثرات نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا پر مرتب ہوں گے ۔حکومت پاکستان آئندہ بھی اسی طرح فعال سفارتی کردار ادا کرتی رہے گی تاکہ خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے آج پوری دنیا میں پاکستان کی عزت و احترام میں اضافہ ہوا ہے۔ جو مسلم لیگ ن کی حکومت کی دانشمندانہ سوچ کی بدولت ہوا اس پر پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوا ہے اور ن لیگ کے ورکروں میں مزید جان پیدا ہوئی ہے ۔۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں