کمسن بچے پر سوتیلے والد کی تشدد کی ویڈیو وائرل ‘ملزم گرفتار

 کمسن بچے پر سوتیلے والد کی تشدد کی ویڈیو وائرل ‘ملزم گرفتار

کمسن بچے پر سوتیلے والد کی تشدد کی ویڈیو وائرل ‘ملزم گرفتاربچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج ،بچہ کلورکوٹ ہسپتال منتقل

کلورکوٹ(نمایندہ دنیا )کلورکوٹ میں کم سن بچے پر سوتیلے والد کی تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے ملزم سجاد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے گرفتاری کیوقت ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی جس سے ملزم کی ٹانگ ٹوٹ گئی پولیس کلورکوٹ کے مقامی ہوٹل میں ایک کمسن بچے کے سوتیلے باپ سجاد نامی شخص نے معصوم بچے پر لاتوں سے تشدد کیا جس کی ویڈیو ہوٹل وائرل ہونے کے بعد کلورکوٹ پولیس نے بچے کی والدہ کی مدعیت میں ملزم کے خلاف تھانہ کلورکوٹ میں مقدمہ درج کرا دیا اور کمسن بچے کوطبی امداد کیلئے کلورکوٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق مقدمہ کے اندراج کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیاہے دوران حراست ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی جس سے ملزم کی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے ۔پولیس کے مطابق کمسن بچے کے اس کیس کی میرٹ پر تفتیش کی جائے گی۔پولیس کے مطابق بچے کی والدہ نے ملزم سے دوسری شادی کر رکھی تھی اور ملزم بچے کا سوتیلا باپ تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں