ننگی تاریں کسی بھی وقت بڑے سانحہ کو جنم دے سکتی
ننگی تاریں کسی بھی وقت بڑے سانحہ کو جنم دے سکتی بازاروں میں شارٹ سرکٹ سے لوگوں کا بہت نقصان ہو چکا ، انجمن تاجران
بھلوال(نمائندہ دنیا ) بھلوال شہر میں مختلف بازاروں اور گلی محلوں میں لٹکی ہوئی بجلی کی ننگی تاریں کسی بھی وقت بڑے سانحہ کو جنم دے سکتی ہے اس طرف واپڈا کی توجہ نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران موبائل یونین کے صدر محمد عمران حمیدنے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت گلی محلوں اور بازاروں میں جگہ جگہ بجلی کی خستہ حالت میں تاریں موجود ہیں جس کے باعث کسی بھی وقت جان لیوا حادثہ ہو سکتا ہے ننگے تاروں کی وجہ سے متعدد بازاروں میں شارٹ سرکٹ سے لوگوں کا بہت زیادہ نقصان ہو چکا ہے اب بھی اگر اس پر توجہ نہ دی گئی تو کسی وقت بڑا حادثہ رونما ہوگا اس سے پہلے کہ کوئی واقعہ ہو واپڈا والوں سے درخواست ہے کہ وہ بازاروں میں لگے تاروں کو مکمل طور پر درست کریں تاکہ جانی و مالی نقصان سے لوگ محفوظ رہ سکیں انہوں نے کہا کہ بازاروں میں بیوٹیفکیشن کا کام جاری ہے تو اس کے ساتھ ساتھ دیگر بازاروں میں ننگے تاروں کو فوری طور پر درست کیا جائے ۔