جوہر آباد سمیت ضلع بھر میں بجلی کی غیرا علانیہ لوڈ شیڈنگ شروع

جوہر آباد سمیت ضلع بھر میں بجلی کی غیرا علانیہ لوڈ شیڈنگ شروع

جوہر آباد سمیت ضلع بھر میں بجلی کی غیرا علانیہ لوڈ شیڈنگ شروع اطلاع کئے بغیر کئی کئی گھنٹے بجلی بند رکھنے کا معمول بنا رکھا ،کوئی پوچھنے والا نہیں

خوشاب(نمائندہ دنیا )موسم گرما کے آغاز پر ہی ضلعی صدر مقام جوہر آباد سمیت ضلع بھر میں بجلی کی غیرا علانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا،واپڈا کی حکام نے صارفین کو اطلاع کئے بغیر کئی کئی گھنٹے بجلی بند رکھنے کا معمول بنا رکھا ہے اور انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ،بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی شدید مشکلات کا سامانا ہے وہاں تاجروں اور دکانداروں کو اپنا کاروبار جاری رکھنے میں بھی دشواریاں حائل ہیں گھنٹوں جاری رہنے والے بجلی کے تعطل نے معمولات زندگی کو متاثر کر دیا ہے ، ضلع خوشاب کے سماجی اور عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے واپڈا حکام کو تسلسل کے بجلی فراہم کرنے کا پابند بنایا جا ئے م انہوں نے کہا کہ بجلی کے بھاری بلوں کی وصولی کے باوجود صارفین کو بجلی کی سہولت سے محروم رکھنا سنگین نا انصافی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں