موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار

موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں  میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی گرفت میں آ گیا ۔

بتایا جاتا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ایس ایچ او فیکٹری ایریا انسپکٹر عمار خان نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا ملزمان جہانگیر اور وسیم کے قبضہ سے 4 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے موٹر سائیکل برآمد کر لیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں