چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار لاکھوں کا مال مسروقہ برآمد

چوری اور راہزنی کی وارداتوں  میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار  لاکھوں کا مال مسروقہ برآمد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) چوری اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا،

بتایا جاتا ہے کہ ایس ایچ او کڑانہ محمد عمران نے کاروائی کرتے ہوئے راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ برآمد کر لیا گیا ہے ملزمان مختار اور منور کے قبضہ سے وقوعہ میں استعمال کیے جانے والا غیر قانونی پسٹل بھی برآمد کر لیا، ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جنکو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں