شہر کی اہم شاہراہوں میں صفائی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ،اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ
بھیرہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ وحید حسن گوندل کی نگرانی میں حکومت پنجاب کے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری ڈیپ کلین مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے ۔
اس مہم کے دوران شہر کی اہم شاہراہوں میں صفائی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے اور ویسٹ مینجمنٹ کا عملہ بھاری مشینری کے ساتھ صفائی ستھرائی، کوڑا کرکٹ کی بروقت منتقلی اور نالوں کی صفائی کو یقینی بنا رہا ہے ۔ ڈیپ کلین مہم کے تحت شہر کی خوبصورتی میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر وحید حسن کا کہنا ہے کہ ستھرا پنجاب پروگرام حکومت کا ایک اہم اقدام ہے کمشنر سرگودھا ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے گزشتہ روز اپنے دورہ بھیرہ میں ویسٹ مینجمنٹ عملہ کی کارکردگی پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا ہے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی مہم میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔