بزمِ حسان بھیرہ کے زیر اہتمام دسویں سالانہ محفلِ حمد و نعت ہوئی

بزمِ حسان بھیرہ کے زیر اہتمام  دسویں سالانہ محفلِ حمد و نعت ہوئی

بھیرہ(نامہ نگار)بزمِ حسان بھیرہ کے زیر اہتمام دسویں سالانہ محفلِ حمد و نعت گنج منڈی بھیرہ کے وسیع پنڈال میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی۔

 جس میں شہر اور گردونواح سے آنے والے عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی محفل کا آغاز عالمی شہرت یافتہ حافظ ابوبکر آف مانسہرہ نے تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا، جبکہ بارگاہِ رسالتؐ  میں نذرانۂ عقیدت پیش کرنے والوں میں صدر بزمِ حسان پاکستان سید عزیز الرحمن شاہ اور معروف نعت خواں حافظ ظفر شہزاد گجر شامل تھے ، جنہوں نے اپنے پُر سوز کلام سے حاضرین کے دلوں کو منور کیا اس موقع پر قاضی مطیع اللہ سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے عشقِ رسولؐ کی اہمیت اور سیرتِ طیبہ پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں