آر پی او ڈی آئی خان کا بین الصوبائی ، بارڈر پوسٹوں کا دورہ

 آر پی او ڈی آئی خان کا بین الصوبائی ، بارڈر پوسٹوں کا دورہ

آر پی او ڈی آئی خان کا بین الصوبائی ، بارڈر پوسٹوں کا دورہ اجلاس بارڈر سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) آر پی او سرگودھا ریجن اور آر پی او ڈی آئی خان کا بین الصوبائی ، بارڈر پوسٹوں کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کاتفصیلی جائزہ لیااآر پی او سرگودھا ریجن محمد شہزاد آصف خان نے دورہ میانوالی کے موقع پر ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل جبکہ آر پی او ڈیرہ اسماعیل خان غلام مبشرمیکن نے ڈی پی او لکی مروت نذیر خان اور ڈی پی او ڈی آئی خان ضیاء الدین احمد کے ہمراہ عبدالخیل سی پیک انٹرچینج، کے پی کے چیک پوسٹ میر عالم شاہ اور تھانہ عیسیٰ خیل کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورانِ دورہ آر پی او سرگودھا اور آر پی او ڈی آئی خان نے بین الصوبائی بارڈر ایریاز، سی پیک روٹس اور ملحقہ علاقوں میں امن و امان اور سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی امور سے متعلق ایک اہم اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں بارڈر سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں بین الصوبائی بارڈر، سی پیک روٹس اور حساس مقامات کی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کیلئے مختلف تجاویز اور حکمت عملیوں پر غور کیا گیا اور مؤثر اقدامات کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں