ژالہ باری سے متاثرہ زمینداروں کو ریلیف دینے کا فیصلہ

ژالہ باری سے متاثرہ زمینداروں کو ریلیف دینے کا فیصلہ

حالیہ بارشوں کے دوران دیگر اضلاع کی طرح سرگودہا میں بھی سینکڑوں ایکڑ رقبہ پر کاشت گندم کی کھڑی فصل گر گئی ،پیداوار متاثر ہو رہی آفت ذدہ قرار دے کر مالی امداد اور آبیانہ اور دیگر ٹیکسز میں ریلیف دینے کیلئے صوبائی حکومت کی محکمہ زراعت افسران سے تجاویز طلب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے حالیہ ہونے والی شدید بارشوں اورژالہ باری سے گندم کی فصل کو پہنچنے والے شدید نقصان سے متاثر ہ زمینداروں کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کو گاؤں گاؤں جا کر سروے کر کے رپورٹ ارسال کرنے کی ہے ذرائع کے مطابق حالیہ بارشوں کے دوران دیگر اضلاع کی طرح سرگودہا میں بھی سینکڑوں ایکڑ رقبہ پر کاشت گندم کی کھڑی فصل گر گئی ہے جس سے گندم کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ سرگودہا ڈویژن کے اضلاع سرگودھا،خوشاب، میانوالی اور بھکر کے 17 لاکھ 21 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ پر امسال گندم کاشت کی گئی تھی ، جو کہ گزشتہ سال کی نسبت لگ بھگ1فیصد زیادہ ہے ،تاہم بارشوں سے گزشتہ روز تک لگ بھگ 20فیصد سے زائد رقبہ میں کھڑی گندم کی فصل بری طرح متاثر ہوئی ہے اگر موسمی حالات ایسے ہی رہی تو ملک میں گندم کا سنگین بحران پیدا ہو جائے گا جن کاشتکاروں کی گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے ان علاقوں کوآفت ذدہ قرار دے کر مالی امداد اور آبیانہ اور دیگر ٹیکسز میں ریلیف دینے کیلئے صوبائی حکومت نے متعلقہ اضلاع کے محکمہ زراعت افسران سے تجاویز بھی طلب کر لی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں