ملاوٹ مافیاء کیخلاف گھیرہ تنگ، 1200 کلو ملاوٹی کھویا تلف

ملاوٹ مافیاء کیخلاف گھیرہ تنگ، 1200 کلو ملاوٹی کھویا تلف

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا کا ملاوٹ مافیاء کیخلاف گھیرہ تنگ، 1200 کلو ملاوٹی کھویا تلف کر دیا تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگودھا نے کوٹ مومن میں کاروائی کرتے ہوئے 2 کھویا یونٹس کی چیکنگ کی جبکہ 1200 کلو بناسپتی گھی اور سٹارچ سے تیار کردہ کھویا تلف کردیا۔

مزید کاروائی کرتے ہوئے دونوں کھویا یونٹس کیخلاف مقدمات درج کروا دیے گئے اور دونوں کھویا یونٹس کو فوری طور پر بند کردیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا ملاوٹ مافیاء کسی قسم کی رعایت کی مستحق نہیں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں