زرعی یونیورسٹی کی طالبہ نیشنل باکسنگ چیمپئن قرار

 زرعی یونیورسٹی کی طالبہ نیشنل باکسنگ چیمپئن قرار

زرعی یونیورسٹی کی طالبہ نیشنل باکسنگ چیمپئن قرارعلیشبہ کمال کی شاندار کامیابی پر فری تعلیم کا اعلان، تقریب کا انعقاد

فیصل آباد (نیوز رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبہ علیشبہ کمال فیدرویٹ کیٹیگری میں 2026 کی نیشنل باکسنگ چیمپئن قرار پانے کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد یونیورسٹی کے نیوسینٹ ہال میں کیا گیا۔ تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کی۔اس موقع پر ڈین کلیہ زراعت ڈاکٹر غلام مرتضیٰ، چیئرمین سپورٹس بورڈ ڈاکٹر ہارون زمان، ڈائریکٹر سپورٹس محمد عاطف بھٹی، کوچ رضوان خاں سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔واضح رہے کہ یہ چیمپئن شپ پاکستان باکسنگ فیڈریشن اور پاکستان آرمی کے زیر اہتمام منعقد کی گئی تھی، جس میں علیشبہ کمال نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ علیشبہ کمال کی کامیابی محنت اور حوصلے کی روشن مثال ہے جو نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مشعلِ راہ ہے ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ علیشبہ کمال کی فری تعلیم جاری رہے گی۔علیشبہ کمال، جو ڈاکٹر آف ویٹرنری میڈیسن کے چھٹے سمسٹر کی طالبہ ہیں، نے اپنی کامیابی کو اساتذہ اور والدین کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیا۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں