واسا اہلکاروںپر تشددنجی ہسپتال کے مالک کیخلاف مقدمہ
واسا اہلکاروںپر تشددنجی ہسپتال کے مالک کیخلاف مقدمہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے،پولیس
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) واسا اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنانے پر نجی ہسپتال کے مالک اور اسکے کارندوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔بتایا جاتا ہے کہ واسا کا بل ڈسٹری بیوٹر اورنگزیب و دیگر ریکوری میں مصروف تھے کہ سلانوالی روڈ پر ایک نجی ہسپتال کی انتظامیہ کو بل کی ادائیگی چیک کرنے کا کہا تو ڈاکٹر طاہر منظور و دیگر نے انہیں اندر لے جا کر کارسرکار میں مزاحمت کرتے ہوئے زدوکوب کرنا شروع کر دیااور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگی جس پر اہلکاروں نے بھاگ کر جانیں بچائیں ، اور تھانے پہنچ گئے ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔