پپلاں میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن ، تھڑے اور شیڈز مسمار

 پپلاں میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن ، تھڑے اور شیڈز مسمار

پپلاں میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن ، تھڑے اور شیڈز مسمار گرین بیلٹس اور سبزی منڈی کے اطراف غیر قانونی پختہ تعمیراتبھی گرا دی گئیں

کندیاں (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ایم سی پپلاں محمد ظفر اقبال کی نگرانی میں تحصیل پپلاں میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا۔ پولیس، پیرا فورس اور میونسپل کمیٹی کے عملے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پپلاں شہر کی گرین بیلٹس اور سبزی منڈی کے اطراف عرصہ دراز سے قائم غیر قانونی پختہ تعمیرات، تھڑے اور شیڈز مسمار کر دیے ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ غیر قانونی تجاوزات قائم کرنے والے عناصر کے خلاف حکومتی ویژن کے مطابق بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں