انٹر ڈویژن ہارڈ بال کرکٹ چیمپئن شپ کے لیے ٹرائلزمکمل
میانوالی (نامہ نگار )ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ انتظام وزیراعلیٰ پنجاب انٹر ڈویژن ہارڈ بال کرکٹ چیمپئن شپ 2026 (لاہور) کے لیے ضلعی سطح کے ٹرائلز شاندار انداز میں مکمل کر لیے گئے ۔
تحصیل سپورٹس آفیسر میانوالی وسیم اعجاز کی زیرِ نگرانی قائم تین رکنی سلیکشن کمیٹی نے ضلع بھر سے شریک کھلاڑیوں میں سے میرٹ کی بنیاد پر بہترین کرکٹرز کا انتخاب کیا۔ یہ منتخب کھلاڑی 14 اپریل 2026 کو سرگودھا ڈویژن کے ٹرائلز میں شرکت کریں گے تاکہ ڈویژنل ٹیم کا حصہ بن کر لاہور میں شیڈول چیمپئن شپ کھیل سکیں۔