قائد آبادمیں پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر باقاعدہ مہم کا آغاز

قائد آبادمیں پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر باقاعدہ مہم کا آغاز

قائد آبادمیں پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر باقاعدہ مہم کا آغاز مہم تا 16 اپریل تک جاری رہے ،2 لاکھ 38 ہزار بچوں قطرے پلائے جائیں گے

قائدآباد(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹرجہانزیب حسین لابر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد پانچ سال سے کم عمر کے بچے کو پولیو ویکسین کے قطرے پلا کر باقاعدہ مہم کا آغاز کردیا پولیو مہم 13اپریل تا 16 اپریل تک جاری رہے گی۔ اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد ڈاکٹر احمد خان ،ہیلتھ کے افسران اور ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد کے ڈاکٹرز اور نرسز سٹاف موجود تھا ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے بتایا کہ ماہ اپریل سال 2026 کی انسدادِ پولیو مہم 13اپریل سے شروع ہو کر 16 اپریل 2026تک جاری رہے گی مہم کے دوران ضلع خوشاب میں 2 لاکھ 38 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے ضلع کی تمام 51 یونین کونسلز میں عملہ تعینات کر دیا گیا ہے ۔عملے کی تربیت پنجاب ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے شیڈول کے مطابق مکمل ھوچکی ھے ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ مینجمنٹ ٹیم تمامسرگرمیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کر رہی ہیں ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو ہدایت کی کہ ہیلتھ ٹیمیں متحرک ہوکرچاروں تحصیلوں کے ہسپتالوں،بنیادی مراکز صحت، شہرمیں گھر گھر جاکر، دیہاتوں ، سکولوں سمیت تمام ایریاز میں 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائیں اور سو فیصد ٹارگٹ مکمل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں