ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے دستیاب وسائل کوفعال رکھا جائے

ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے دستیاب وسائل کوفعال رکھا جائے

ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے دستیاب وسائل کوفعال رکھا جائےتمام متعلقہ محکمے مکمل ویجی لینس کیساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں ،ڈپٹی کمشنر بھکر

بھکر( ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی زیر صدارت فلڈ سیفٹی اینڈ ریلیف پلان کے جائزہ کے لیے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر ارشد وٹو اور اسسٹنٹ کمشنر بھکر سمیت محکمہ صحت، زراعت، پولیس، انہار، لائیوسٹاک، ریسکیو 1122، ضلع کونسل، میونسپل کمیٹیوں اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو مکمل طور پر فعال اور متحرک رکھا جائے ۔ انہوں نے دریائے سندھ کے ساتھ واقع بھکر سپر بند پر مسلسل نگرانی برقرار رکھنے کی بھی ہدایت کی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔اجلاس کے دوران فلڈ سیفٹی انتظامات، نشیبی علاقوں کے لیے ریلیف کیمپس کے قیام، لائیوسٹاک ویکسی نیشن اور دیگر حفاظتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس امر پر زور دیا کہ تمام متعلقہ محکمے مکمل ویجی لینس کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال سے بروقت اور مؤثر انداز میں نمٹا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں