سہولت بازار کے متاثرہ ریڑھی بانوں کا احتجاج، دکانوں کی قرعہ اندازی منسوخ
میانوالی (نامہ نگار)سہولت بازار کے متاثرہ ریڑھی بانوں کا احتجاج، دکانوں کی قرعہ اندازی منسوخ۔دوبارہ قرعہ اندازی کل اٹھ بجے ہو گی۔
سہولت بازار میں نئی تعمیر شدہ 56 دکانوں کی الاٹمنٹ کے معاملے پر ریڑھی بانوں کے شدید احتجاج کے باعث انتظامیہ کو قرعہ اندازی کا عمل منسوخ کرنا پڑ گیا۔ متاثرہ دکانداروں نے لسٹوں میں مبینہ ردو بدل اور نئے نام شامل کرنے کے خلاف سخت غم و غصے کا اظہار کیا ہے ۔صدر ریڑھی بازار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب سہولت ریڑھی بازار سے دکانداروں کو ہٹایا گیا تھا، تو اس وقت محترم ایم پی اے علی حیدر نور خان نیازی نے مداخلت کی تھی۔