انتظامیہ شہریوں کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ،ڈپٹی کمشنر

 انتظامیہ شہریوں کو صاف و شفاف  ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر  ممکن اقدامات اٹھا رہی ،ڈپٹی کمشنر

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری تین روزہ خصوصی صفائی مہم کے آخری روز شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔انہوں نے جناح گیٹ مین بازار اورجنرل بس سٹینڈ کا تفصیلی معائنہ کیا۔

اسموقع پر غلام محی الدین رضا بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی کے انتظامی اموراور بازاروں وعوامی مقامات پرجاری کلین آپریشن کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو صاف و شفاف ماحول کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ۔انہوں نے عملہ کو ہدایات جاری کیں کہ شہر کے مصروف چوک چوراہوں اور گلی محلوں کی سطح پر بھی صفائی کے عمل کو عمدہ انداز میں مستقل بنیادوں پرجاری رکھا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں