میانوالی کا فوجی جوان کشمیر میں دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا

میانوالی کا فوجی جوان کشمیر  میں دوران ڈیوٹی حرکت قلب  بند ہونے سے انتقال کر گیا

میانوالی (نامہ نگار)میانوالی کا فوجی جوان کشمیر میں دوران ڈیوٹی حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہو گیا۔

 معلوم ہوا ہے کہ وانڈھی گھنڈ والی کا رہائشی نائیک کاشف ندیم ولد عزیز الرحمن مرحوم 654مجاہد رجمنٹ کشمیر واصف ندیم ، ناصر عزیز اللہ والے موبائل فہد پلازہ کا بھائی کشمیر میں دوران ڈیوٹی ہارٹ اٹیک سے فوت ہو کر شہید ڈیکلیئر ہو گیا نماز جنازہ گذشتہ رات یہاں گورنمنٹ ہائی سکول میانوالی کے اندر ادا کر دی گئی۔ اور بعد ازاں ان کی فوجی اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں تدفین کی گئی جہاں قبر پہ فوجی بینڈ نے سلامی دی گئی اور اعلی\' فوجی حکام کی جانب سے قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں