بیوہ کو پلاٹ کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیا لئے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) نوسرباز نے دھوکہ سے حساس ادارے کے سابقہ ملازم کی بیوہ کو پلاٹ کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیا لئے ۔
بتایا جاتا ہے کہ 36شمالی کی رہائشی بیوہ خاتون عابدہ کو دیہہ کے علی حسنین نے پلاٹ دکھا کر بیعانہ کے دولاکھ روپے وصول کئے جبکہ تصدیق کروانے پر متذکر ہ پلاٹ متنازعہ نکلا جس پر خاتون نے رقم واپسی کا مطالبہ کیا تو موصوف صاف انکاری ہو گیا، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔