خواتین کی کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے نئے منصوبہ جات پر تفصیلی تبادلہ خیال
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سرگودھا ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا سالانہ جنرل اجلاس نہایت پروقار انداز میں منعقد ہوا، جس میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ، خواتین کی معاشی خودمختاری اور مستقبل کے نئے منصوبہ جات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں چیمبر کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی مشاورت کی گئی۔اجلاس کے دوران تنظیم میں شامل ہونے والی نئی ممبران کا باقاعدہ تعارف کروایا گیا۔ ان کے پیشہ ورانہ پس منظر اور کاروباری صلاحیتوں کو سراہا گیا اور انہیں چیمبر کا حصہ بننے پر مبارکباد دی گئی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ نئی ممبران کی شمولیت سے ادارے کو مزید مضبوطی ملے گی اور خواتین کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے ۔اس موقع پر مرحومہ ڈاکٹر کوثر رئیس اور ڈاکٹر ہارون رشید کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ شرکاء نے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر جمیل دے ۔