پلانٹ فار پاکستان پروگرام کے تحت تقریب کاانعقاد

 پلانٹ فار پاکستان پروگرام کے تحت تقریب کاانعقاد

پلانٹ فار پاکستان پروگرام کے تحت تقریب کاانعقاد ڈپٹی کمشنر نے فیتہ کاٹ کر شجرکاری مہم کا باضابطہ افتتاح کیا اور پودا لگا

کندیاں(نمائندہ دنیا )کندیاں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق وسیع پیما نے پر جنگلات اُگا نے کے سلسلہ میں محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام کندیاں پلانٹیشن ایریا میں پلانٹ فار پاکستان پروگرام کے تحت تقریب کاانعقاد کیا گیاتقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اسد عباس مگسی تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے فیتہ کاٹ کر شجرکاری مہم کا باضابطہ افتتاح کیا اس موقع پر انھوں نے افسران کے ہمراہ مختلف اقسام کے پودے لگاکر شجرکاری کا آغاز کیا افتتاحی تقریب کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پپلاں چوہدری ظفر اقبال، ڈپٹی کنز رویٹر فاریسٹ میانوالی ملک اظہر عباس کے علاوہ محکمہ جنگلات کے دیگر افسران،کندیاں کے مختلف سکولوں کے طلباء، اساتذہ، ریسکیو1122، ستھرا پنجاب کے ورکرز اور مختلف مکتبہ فکر کے نمائندہ افراد کی کثیر تعداد مو جود تھی شجر کاری مہم کے دوران سکول کے طلباء،محکمہ جنگلات، تعلیم کے افسران، ریسکیو، ستھرا پنجاب کے عملہ نے بھی مختلف اقسام کے پودے لگائے ڈپٹی کنزرویٹر نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتایا کہ آج پلا نٹ فار پاکستان پروگرام کے تحت 25ایکٹر رقبہ پر 18150پودے لگائے جارہے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ شجرکاری کے دوران نیم، پیپل، ارجن، جا من اور سکھ چین کے پودے لگائے جارہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ جنگلات کے افسران کو ہدایت کی کہ جو پودے لگا ئے جارہے ہیں ان کی منا سب دیکھ بھال کو یقینی بنا یا جا ئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں