حکومت کی کسانوں کی حق تلفی اور پانی چوری پر تشویش کا اظہار

 حکومت کی کسانوں کی حق تلفی اور پانی چوری پر تشویش کا اظہار

حکومت کی کسانوں کی حق تلفی اور پانی چوری پر تشویش کا اظہار بیسیوں بااثر کاشتکاروں نے کھالے مسمار کر کے پانی چوری کا سلسلہ شروع کر رکھا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت ریجن بھر میں بااثر کاشتکاروں کی جانب سے چھوٹے کسانوں کی حق تلفی اور پانی چوری کے جاری سلسلہ کی تصدیق شدہ مانیٹرنگ رپورٹ کے تناظر میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ انہار، سول ایڈمنسٹریشن اور پولیس کو مشترکہ کریک ڈاؤن کے احکامات دیئے ہیں،سیکرٹری اری گیشن پنجاب کی جانب سے جاری نئی گائیڈ لائن کے ہمراہ مانیٹرنگ رپورٹ میں اس امر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واضح طور پر بتایا گیا کہ حکومت کی طرف سے بھرپور کوشش کے باوجود پانی چوری رکی اور نہ ہی غریب کاشتکار کا استحصال ختم ہو سکا،اب بھی بیسیوں جگہوں پر بااثر کاشتکاروں نے کھالے وغیرہ مسمار کر کے پانی چوری کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے یہی نہیں متعدد مقامات پر غیر قانونی آؤٹ لیٹس بنا کر بھی چھوٹے کاشتکاروں کی حق تلفی کی جا رہی ہے ،جس پر محکمہ انہار اور ضلعی انتظامیہ کے افسران و پولیس کو خصوصی کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے غیر قانونی آؤٹ لیٹس کے خاتمہ جبکہ مسمار کھالوں کی مرمت اور انہیں محفوظ بنانے کیلئے جلدا ز جلد اقدامات اٹھا کر رپورٹ ارسال کرنے کا کہا گیا ہے۔ کہ جائنٹ پیٹرولنگ اور ویجی لینس کے شعبوں کو بھی موثر بنا کر عملدرآمد کی رپورٹ ارسال کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں