تھیلسیمیا میں مبتلا بچوں کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد
تھیلسیمیا میں مبتلا بچوں کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد زیر تعلیم طالب علموں نے 200سے زائد خون کے عطیات دئیے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پولیس اور جامعہ مفتاح العلوم سرگودھا کے اشتراک سے تھیلسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مدرسے میں زیر تعلیم طالب علموں نے 200 سے زائد خون کے عطیات دئیے ، ایس پی انوسٹی گیشن سرگودھا عمران عباس چدھڑ نے بلڈ کیمپ کا وزٹ کیا اور خون کا عطیہ دینے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کی، اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ پولیس اور دینی ادارے کا یہ اشتراک معاشرے کے لیے ایک مثبت پیغام ہے ۔ ان طلباء کا دیا گیا خون درحقیقت سینکڑوں خاندانوں کے چراغ روشن رکھنے کے مترادف ہے ۔جامعہ کے اساتذہ اور انتظامیہ نے پولیس کے اس تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دینِ اسلام ہمیں ایک انسان کی زندگی بچانے کو پوری انسانیت کی زندگی بچانے سے تعبیر کرتا ہے ۔ طلباء نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ نہ صرف زیورِ تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں بلکہ عملی طور پر بھی قوم کی خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔