بیوپاری نے دھوکہ دہی سے فارمر کو عمر بھر کی جمع پونجی سے محروم کر دیا

 بیوپاری نے دھوکہ دہی سے فارمر  کو عمر بھر کی جمع پونجی سے محروم کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) بیوپاری نے دھوکہ دہی سے فارمر کو عمر بھر کی جمع پونجی سے محروم کر دیا۔

 بتایا جاتا ہے کہ 24جنوبی کے امان اﷲ کے فارم پر نصر سلطان نامی شخص آیا اور تعلقات کی بنیاد پر قربانی کے موقع پر فروخت کیلئے 22عدد وہڑے ، 10عدد راس گائے جن کی مجموعی مالیت 1کروڑ85لاکھ روپے بتائی جاتی ہے امانتاً لئے اور بدلے میں مذکورہ رقم کے دو چیک دے کر روپوش ہو گیا، دونوں چیک متعلقہ بینک نے بوگس قرار دے کر ڈس آنر کر دیئے جس پر پولیس نے مقدمہ در ج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں