ڈمپر کی رکشہ کوٹکر ،خاتون جاں بحق ، 2افرادزخمی
ڈمپر کی رکشہ کوٹکر ،خاتون جاں بحق ، 2افرادزخمی حادثہ کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ،ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج
بھاگٹانوالہ(نمائندہ دنیا)ٹریفک حادثہ میں خاتون جاں بحق، دو افراد زخمی ہو گئے ۔تھانہ لکسیاں کی حدود میں گزشتہ روز ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک قیمتی جان ضائع ہو گئی جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے ۔تیز رفتار ڈمپر نے لکسیاں سے سیال موڑ کی جانب جانے والے رکشہ کو پیچھے سے زور دار ٹکر مار دی۔ تصادم کے نتیجے میں صفیہ بی بی نامی خاتون موقع پر جاں بحق ہو گئیں۔حادثے میں رکشہ سوار راشدہ شہزادی اور فدا حسین شدید زخمی ہو گئے ، جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ پیش آنے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے نامعلوم ڈمپر ڈرائیور کے خلاف تھانہ لکسیاں میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔علاقہ مکینوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تیز رفتار اور لاپرواہ ڈرائیونگ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے ۔