روزگار سکیم پورٹل کا افتتاح ،زراعت سے وابستہ افراد کیلئے خوشخبری ،شجاع الرحمٰن

 روزگار سکیم پورٹل کا افتتاح ،زراعت سے  وابستہ افراد کیلئے خوشخبری ،شجاع الرحمٰن

خوشاب(نمائندہ دنیا )پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع خوشاب کے ایڈیشنل سیکرٹری چوہدری شجاع الرحمٰن ٹیپو نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کسان دوست پالیسیاں ملک کی ترقی و خوشحالی اور زرعی انقلاب کی کلید ہیں حکومت پنجاب کی جانب سے کسان کارڈ ، گرین ٹریکٹر سکیم کے بعد اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم پورٹل کا افتتاح شعبہ زراعت سے وابستہ افراد کیلئے بہت بڑی خوشخبری ہے ۔

میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا اس اہم منصوبے کے تحت پنجاب بھر میں بے زمین دیہاتیوں کو تقریبا 160 ارب روپے مالیت کی زرعی اراضی فراہم کی جائے گی خاص بات یہ ہے کہ اس اراضی کی نشاندہی پانی کی دستیابی اور زمین کی زرخیزی کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے تاکہ کاشتکار بہتر پیداوار حاصل کر سکیں 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں