ایس آئی غلام اورکانسٹیبل شہید کے مزارات پر سلامی اور پھول چڑھائے

 ایس آئی غلام اورکانسٹیبل شہید کے  مزارات پر سلامی اور پھول چڑھائے

خوشاب(نمائندہ دُنیا)شہدائے پولیس کی برسی کے موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے اے ایس آئی غلام حسین شہید اورکانسٹیبل طارق محمود شہید کے مزارات پر سلامی دی اور پھول چڑھائے ۔

خوشاب(نمائندہ دُنیا)شہدائے پولیس کی برسی کے موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے اے ایس آئی غلام حسین شہید اورکانسٹیبل طارق محمود شہید کے مزارات پر سلامی دی اور پھول چڑھائے ، ڈی پی اور خوشاب ڈاکٹر عماری شیرازی کی ہدائت پر خوشاب پولیس کے افسران و ملازمین نے شہدا کے مزارات پر فاتحہ خوانی، انکے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور انکے لواحقین کے ساتھ ملاقاتیں کر کے انہیں پولیس کی جانب سے نقد رقوم اور تحائف پیش کئے گئے ۔ ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے شہدائے پولیس کی عظیم قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کہا کہ زندہ قومیں اپنے ہیروز پر فخر کرتی ہیں ، فرائض کی بجاآوری کے دوران جام شہادت نوش کرنیوالے پولیس افسران و ملازمین ہمارے ہیروز ہیں خوشاب پولیس انہیں کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔ ڈی پی اور خوشاب ڈاکٹر عماری شیرازی کی ہدائت پر خوشاب پولیس کے افسران و ملازمین نے شہدا کے مزارات پر فاتحہ خوانی، انکے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور انکے لواحقین کے ساتھ ملاقاتیں کر کے انہیں پولیس کی جانب سے نقد رقوم اور تحائف پیش کئے گئے ۔ ڈی پی او خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے شہدائے پولیس کی عظیم قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کہا کہ زندہ قومیں اپنے ہیروز پر فخر کرتی ہیں ، فرائض کی بجاآوری کے دوران جام شہادت نوش کرنیوالے پولیس افسران و ملازمین ہمارے ہیروز ہیں خوشاب پولیس انہیں کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں