مڈھ رانجھااشیاء ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول نہ ہوسکیں

مڈھ رانجھااشیاء ضروریہ کی  قیمتیں کنٹرول نہ ہوسکیں

مڈھ رانجھا(نمائندہ دنیا)مڈھ رانجھااشیاء ضروریہ کی قیمتیں کنٹرول نہ ہوسکیں، مہنگے داموں فروخت جاری،شہری پریشانی میں مبتلا۔ مڈھ رانجھا اور گردونوا ح میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول نہ ہونے سے شہری شدید پریشانی سے دوچارہیں ۔

اوور چارجنگ اور ناجائز منافع خوری کے باعث گوشت،دالیں ،چاول سمیت اشیاء ضروریہ کی سرکاری نرخناموں کے برعکس من مانے نرخوں پر بدستور فروخت جاری ہے ۔ علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر سرگودھا سے مطالبہ کیا ہے کہ عام آدمی کو ریلیف مہیا کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اُٹھائے جائیں اور اشیاء ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنائی جائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف میسر ہوسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں