عوام صرف کمائے تاکہ اشرافیہ عیاشیاں کرسکیں ،نور حیات کلیار
فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )سابق امیدوار قومی اسمبلی نور حیات کلیار نے کہا ہے کہ ہر گھنٹے کے بعد عوام کے منہ پر مہنگائی کا ایسا طمانچہ مارا جارہا ہے۔
جو قوم کو یہ باور کرانے کیلئے کافی ہے کہ اس ملک میں ہر چیز پر ہمارا حق ہے عوام صرف کمائے بجلی’ گیس اور پٹرول سمیت ہر چیز پر بھاری ٹیکس دے تاکہ اشرافیہ عیاشیاں کرسکیں انھوں نے کہا کہ آج بھی پاکستان میں قانون صرف اشرافیہ کیلئے رہ گیا ہے کسی نے سچ کہا کہ خانہ کعبہ ہو یا عدالت ان کے دروازے طاقتور کیلئے کھلتے ہیں۔ غریب کے نصیب میں چکر لکھ دیئے گئے ہیں اگر کوئی طاقتور خانہ کعبہ میں جاتا ہے تو خانہ کعبہ کے دروازے اس کیلئے کھول دیئے جاتے ہیں جبکہ غریب خانہ کعبہ کے گردچکر کاٹ کر واپس آجاتا ہے یہی کچھ پاکستان کی کچہریوں میں بھی ہورہا ہے ۔