پاکستان کی ترقی میں سب سے زیادہ کردار تاجروں کا ہے ،ملک عطااﷲ

 پاکستان کی ترقی میں سب سے زیادہ  کردار تاجروں کا ہے ،ملک عطااﷲ

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)مقامی انجمن تاجران کے صدر ملک عطااﷲ جنرل سیکرٹری چوہدری عمر فاروق نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں سب سے زیادہ کردار تاجروں کا ہے۔

 اسوقت سب سے زیادہ مشکلات کا شکار تاجرہی ہیں بد ترین لوڈ شیڈنگ لاک ڈاون رات آٹھ بجے بازار بند کرنے سے کاروباری سرگرمیاں معطل ہو کر رہ گئیں ہیں بجلی پٹرول اور گیس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ اور کاروباری اوقات میں انتہائی کمی سے تاجر انتہائی پریشانی میں مبتلا ہیں انھوں نے شام کے فوری بعد لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بجلی بند ہوتی ہے بجلی آتے ہی کاروبار بند کروا دیا جاتا ہے۔ جو تاجروں کے لئے قال قبول نہیں انھوں نے رات دس بجے تلک دوکانیں کھلی رکھنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں